تو ابہام دور کیجیے نا۔ 83 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے یا نہیں؟؟ جو آپ کی آمد سے پہلے 48 ارب ڈالر تھا۔

ریکارڈ محصولات یعنی ریکارڈ ٹیکس کی شکل میں عوام کی جیبوں سے بچے کچے سکے بھی نکلوا لیے ہیں اور اس پر آپ فخر کر رہے ہیں؟؟

0
830

اسحاق ڈار کا پوسٹ مارٹم ۔۔۔۔۔۔۔ !

“سرکاری قرضوں کے حوالے سے اعداد و شمار میں کچھ ابہام پیدا ہوا ہے” ۔۔۔۔ 

تو ابہام دور کیجیے نا۔ 83 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے یا نہیں؟؟ جو آپ کی آمد سے پہلے 48 ارب ڈالر تھا۔ 

——————-

“محصولات میں 4 برس میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے” ۔۔۔۔۔۔

ریکارڈ محصولات یعنی ریکارڈ ٹیکس کی شکل میں عوام کی جیبوں سے بچے کچے سکے بھی نکلوا لیے ہیں اور اس پر آپ فخر کر رہے ہیں؟؟

——————-

“برآمدات بڑھانے، درآمدات کم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں” ۔۔۔۔۔۔۔

غالباً انہی اقدامات کا نتیجہ ہے کہ تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر سے 32 ارب ڈالر ہوگیا ہے؟

——————

“عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں” ۔۔۔۔۔

اسی تقریر کے شروع میں آپ نے فرمایا کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں غلط بیانی کی گئی۔ تو کونسے عالی ادارے اعتراف کر رہے ہیں؟؟؟
وہ تو پاکستان کو دیوالیہ قرار دے رہے ہیں۔

——————

“ہم نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کئے”۔۔۔۔۔۔۔۔

ان آئی پی پیز کو ادائیگی کی جن کا مالک نواز شریف خود ہے؟؟ اتنے پیسوں میں ڈیم کیوں نہیں بنایا؟؟

———————-

” عالمی اداروں کا اعتماد بڑھا ہے” ۔۔۔۔۔۔

غالباً اسی لیے وہ اب مزید قرض دینے پر آمادہ نہیں اور ضمانت میں پاکستان کی زمین مانگ رہے ہیں۔

———————–

“10 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں” ۔۔۔۔۔۔

کہاں لگائے جا رہے ہیں ؟؟؟ کس چیز سے بجلی بنائینگے؟ کوئلہ، پانی، ہوا یا روشنی سے؟؟

————————–

“امید ہے کہ نومبر، دسمبر میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا” ۔۔۔۔۔۔

ھاھاھا۔۔۔ دسمبر میں تو ویسے ہی لوڈ شیڈنگ کم ہوجاتی ہے کیونکہ پنکھے اور اسے بند ہوجاتے ہیں اور دن چھوٹے۔ باقی آپ آئی پی پیز کو تھوڑا سا تیل دے دینگے اللہ اللہ خیر سلا ۔۔۔۔۔ 

————————–

” گردی قرضہ 400 ارب ہے” ۔۔۔۔۔۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 800 ارب ہے۔

————————–——–

” ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے” ۔۔۔۔۔۔

تو اس میں آپ کا کیا کمال ہے اگر بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے گھروں کو زیادہ پیسے بھیجنے لگے ہیں تو؟؟
بلکہ شائد اسکی وجہ یہی ہو کہ پاکستان میں کمائی نہیں ہو رہی۔
ہاں آپ کے ہی سٹیٹ بینک کی یہ رپورٹ موجود ہے کہ پاکستان سے سالانہ اربوں ڈالر منی لانڈرنگ کی شکل میں باہر بھیجے جا رہے ہیں۔ وہ منی لانڈرنگ جس کا آپ ایفی ڈیوٹ کی شکل اعتراف کر چکے ہیں اور جسکا آج اپ کیس بھگت رہے ہیں ۔۔ 

یعنی جو پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی بھیج رہے ہیں آپ ” ریکارڈ محصولات” کی شکل میں ان سے وصول کر کے بذریعہ منی لانڈرنگ واپس انہی ممالک میں اپنے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر رہے ہیں۔

————————–

“اقتصادی ترقی کی شرح کو 3.7 سے 5.3 فیصد تک پہنچایا” ۔۔۔

بیرونی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ
گردشی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ
درآمدات میں ریکاڈ اضافہ
مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
برآمدات میں ریکارڈ کمی
صنعتی پیدوار میں ریکارڈ کمی
زرعی پیداور میں ریکارڈ کمی
روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی
قومی ادارے مکمل طور پر دیوالیہ

یہ شرح نمو کا تعئن کون الو کا پٹھا کر رہا ہے؟؟؟

تحریر شاہدخان

نوٹ ۔۔۔۔ کل وعدہ کیا تھا پوسٹ مارٹم کا اس لیے لکھ دیا لیکن سچ یہ ہے کہ تقریر سن کر ابکائی آرہی تھی۔ کس قدر بے شرم ہیں یہ لوگ ۔۔۔۔۔۔۔ !

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here