ترمیم کس نے کی اور کیوں کی؟؟

ن لیگ کے اہم اتحادی حافظ حمداللہ فرما رہے ہیں کہ انہوں 22 ستمبر کو ہی اس سازش کی نشاندہی کر لی تھی۔ تاہم یہ نہیں بتا رہے کہ اس کے باؤجود انہوں نے نہ صرف ووٹ دیا بلکہ سینٹ میں انہی ( عبدالغفور حیدری ) کی سربراہی میں ہی بل منظور کیا گیا۔ اور شروع میں اسکا دفاع بھی کیا۔ ملا لڑنے کے عادی ہیں۔ سنا ہے پھر لڑ رہے ہیں۔ بے شک لڑیں لیکن انکی لڑائی سے جرم ختم نہیں ہوا۔ سوال اپنی جگہ موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0
824

” کلیرکل غلطی ” کی پیشن گوئی ۔۔۔۔۔ !

” ڈاکٹر حسین احمد پراچہ کے صاحبزادے حسین پراچہ کی تقریب ولیمہ میں میاں نواز شریف کے اتحادی اور 12 اکتوبر 1999ء سے قبل محرم راز بتا رہے تھے کہ اسلام آباد میں ان دنوں قادیانیوں کے حوالے سے 1973ء کے آئین میں دوسری متفقہ ترمیم اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ سے چھیڑ چھاڑ کے طریقے سوچے جا رہے ہیں اور انگاروں سے نہ چھیڑنے کا مشورہ دینے والے خیرخواہوں کو یہ کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ عوام کی فکر چھوڑو، ان سو دوسو بڑ بولوں کی سنو اور مانو، جن کی پزیرائی واشنگٹن، لندن، اوسلو اور پیرس میں ہے۔ یہ چند سو سڑکوں پر نکل کر ‘ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے’ کا نعرہ لگانے والے شمع رسالت کے پروانوں پر بھاری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تاہم مجھے دوست کی بات پر یقین نہیں کیونکہ مجھے یہ خوش گمانی ہے کہ نواز شریف واشنگٹن یاترا کی کامیابی کے لیے آخرت کی راہ کھوٹی نہیں کر سکتے”

ارشاد احمد عارف، 15 مارچ 2016ء روزنامہ دنیا

اب بتائیں ۔۔۔ یہ کیسی کلیرکل غلطی تھی جس کی پیشن گوئی ایک سال قبل کر لی گئی تھی ۔۔۔۔۔ ؟؟
ویسے اب ارشاد عارف صاحب کی خوش گمانی بھی ختم ہوگئی ہوگی ۔۔۔۔ 🙂

ن لیگ کے اہم اتحادی حافظ حمداللہ فرما رہے ہیں کہ انہوں 22 ستمبر کو ہی اس سازش کی نشاندہی کر لی تھی۔ تاہم یہ نہیں بتا رہے کہ اس کے باؤجود انہوں نے نہ صرف ووٹ دیا بلکہ سینٹ میں انہی ( عبدالغفور حیدری ) کی سربراہی میں ہی بل منظور کیا گیا۔ اور شروع میں اسکا دفاع بھی کیا۔

ملا لڑنے کے عادی ہیں۔ سنا ہے پھر لڑ رہے ہیں۔ بے شک لڑیں لیکن انکی لڑائی سے جرم ختم نہیں ہوا۔ سوال اپنی جگہ موجود ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترمیم کس نے کی اور کیوں کی؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here