تحریک لبیک نے عام انتخابات سے پہلے ہی ”ریکارڈ“ قائم کر دیا، ملک بھر سے قومی اسمبلی اور پنجاب میں صوبائی اسمبلی کیلئے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ جان کر ہی تمام جماعتوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

0
2925
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 تحریک لبیک پاکستان نے عام انتخابات سے پہلے ہی ”ریکارڈ“ قائم کر دیا ہے اور امیدوار کھڑے کرنے کے لحاظ سے 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے بعد سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 150 سے زائد امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ تحریک لبیک نے قومی اسمبلی کے 117 حلقوں میں اپنے 103 امیدواروں کو کھڑا کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ تحریک لبیک کے امیدوار پنجاب سے قومی اسمبلی کے 87 فیصد حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے 230 سے زائد حلقوں پر بھی تحریک لبیک کے امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق پیپلز پارٹی ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 248 حلقوں پر 225 امیدواروں کو کھڑا کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے 218اور مسلم لیگ (ن) نے 193 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے 120 امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف نے بھی 120 سے زائد اور پیپلز پارٹی نے 117 سے زائد امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ ابھی پنجاب سے قومی اسمبلی کے مکمل حلقوں کی فہرست سامنے نہیں آئی ہے۔

تحریک لبیک پنجاب بھر سے قومی اسمبلی کیلئے 103 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 230 سے زائد اور ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلئے 150 سے زائد امیدوار کھڑے کر کے تین مرکزی جماعتوں کے بعد سب سے آگے ہے۔ تحریک لبیک کے امیدواروں کی تعداد متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کے امیدواروں سے بھی زائد ہے جس کے پنجاب سے قومی اسمبلی کے نشستوں پر امیدواروں کی تعداد 66 اور پنجاب اسمبلی کیلئے 140 سے زائد ہے۔


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here