تتلی کے ” پیوپا ” میں یہ ارتقائی تبدیلی کیسے آئی کہ اس نے نہ صرف چیونٹیوں کی زبان سیکھ لی بلکہ اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا بھی سیکھ لیا ؟؟

0
1355

قرآن ایک معجزہ ۔۔۔ (چیونٹی) ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

“یہاں تک کہ چیونٹیوں کے نالے پر آئے ایک چیونٹی بولی اے چیونٹیو اپنے گھروں میں چلی جاؤ تمھیں کچل نہ ڈالیں سلیمان اور اسکے لشکر بے خبری میں ” ۔۔۔۔

آج سے 6 سال پہلے یہ آیت بہت سے لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی ۔۔۔۔
فروری 2009 میں ایک سائنسی تحقیق سامنے آئی جس میں یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ چیونٹیاں باتیں کرتی ہیں یا بولتی ہیں ۔ اس سے پہلے یہی نظریہ تھا کہ چیونٹیاں صرف کیمیائی سگنلز کے ذریعے اپنے پیغام ایک دوسرے کو دے سکتی ہیں ۔
اس دریافت سے پہلے قرآن کی اس آیت کو سائنسی غلطی کہا جاتا تھا کیونکہ یقین یہی تھا کہ چیونٹیاں بول نہیں سکتیں ۔ لیکن اس دریافت کے بعد یہی آیت بہت سوں کے لیے سوالیہ نشان بن گئی ۔
اس تحقیق نے کچھ اور دلچسپ انکشافات بھی کیے مثلاً۔۔۔
چیونٹی اواز تب نکالتی ہے جب وہ خطرہ محسوس کرتی ہے اور وہ باقاعدہ اپنے ساتھیوں کو خطرے کا بتاتی ہے ۔
قرآن بھی یہی بتاتا ہے کہ چیونٹی نے اپنی ساتھیوں کو ایک خطرے کے بارے میں بتایا۔
اس آیت میں نمل کے آخر میں ة یعنی گول تاء ہے جو تانیث کی علامت ہے جس سے مفسرین نے یہ تنیجہ اخذ کیا تھا کہ قرآن نے مادہ چیونٹی کا ذکر کیا ہے ۔

مذکورہ تحقیق کی مطابق چیونٹیوں کو انکی ملکہ ( مادہ چیونٹی) خبردار کرتی ہے ۔
یہ ایک حادثاتی دریافت تھی ۔ ہوا یوں کہ کچھ سائنسدان نیلی تتلی پر تحقیق کر رہے تھے ۔ یہ تتلی ” پیوپا حالت میں ” چیونٹیوں کو دھوکہ دیتی ہے جس کے بعد وہ اس کو اپنے بل میں لے جا کر تب تک اسکی نگہداشت کرتی ہیں جب تک وہ تتلی نہیں بن جاتی ۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ ” پیوپا ” یہ دھوکہ کیسے دیتی ہے ۔
تحقیق کے نتیجے میں وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ” پیوپا ” نے آواز نکالی جس کے بعد چیونٹیاں فوری طور پر اسے اپنے بل میں لے گئیں ۔ مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ اسنے ” ملکہ چیونٹی ” کی آواز نکالی تھی ۔ ریسرچ میں کئی اور حیران کن حقائق بھی سامنے آئے ۔ (یہ سب کچھ نیٹ پر آسانی سے دستیاب ہے )

یہاں میرا ایک سوال ارتقاء نامی ” عقیدے ” کے ماننے والوں سے بھی ہے ۔۔۔!
تتلی کے ” پیوپا ” میں یہ ارتقائی تبدیلی کیسے آئی کہ اس نے نہ صرف چیونٹیوں کی زبان سیکھ لی بلکہ اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا بھی سیکھ لیا ؟؟
دوسرا سوال قرآن کا انکار کرنے والوں سے ہے ۔ قرآن نے 1438 سال پہلے چیونٹی کے حوالے سے اتنی درست خبریں کیسے دیں ؟

تحریر شاہدخان

 
 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here