تبلیغی دوست نے اسکو دیکھ کر مجھ سے کہا تھا کہ ۔۔۔ ” یہ بھی ایک زبردست فتنہ ہے

0
413

آج سے کوئی دس گیارہ سال پہلے جب موبائل فون بلکل نیا نیا آیا تھا اور کسی کسی کے پاس ہوتا تھا تو میرے ایک نہایت عزیز تبلیغی دوست نے اسکو دیکھ کر مجھ سے کہا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔
” یہ بھی ایک زبردست فتنہ ہے “

مجھے اپنے الفاظ یاد ہیں جب میں نے اسکا مذاق اڑایا تھا کہ ۔۔۔ ” یار خدا کا خوف کرو تم لوگوں کو تو ہر نئی چیز فتنہ لگتی ہے “

لیکن کچھ دن پہلے میں نے غور کیا کہ تقریباً ہر دس میں سے نو لڑکوں کی لڑکیوں سے موبائل فون پر دوستیاں موجود ہیں ۔ ان 15 سے 30 سال کی درمیان کے نوجوانوں کی تعداد کوئی 10 کروڑ کے لگ بھگ ہے ۔ جن کا 90 فیصد 9 کروڑ بنتا ہے ۔

یہ 9 کروڑ کی آبادی صرف موبائل پر گپ شپ تک محدود نہیں رہتی بلکہ اکثر ساری حدود پھلانگ جاتی ہے ۔ تازہ سرویز کے مطابق صرف اسکی وجہ سے نہ صرف بہت سی لڑکیاں اپنی عزت گنوا چکی ہیں بلکہ بے شمار گھروں سے بھاگ گئیں ۔

یہ ایک عجیب اور بھیانک تصویر میں دیکھ رہا ہوں کہ ہماری آدھی سے زیادہ آبادی ایک ایسے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی مشغلے میں مصروف ہے جسکا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ حیرت ناک طور پر اس کو لوگوں نے قبول کرنا شروع کر دیا ہے اور اب اس کو زیادہ معیوب نہیں سمجھا جاتا ۔۔۔۔۔۔ ہم بے غیرت ہوتے جا رہے ہیں !!!

آج مجھے شدت سے اس نیک شخص کی بات یاد آرہی ہے !

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here