بھارت کا سابق جنرل بکرم سنگھ پاکستان میں خانہ جنگی کروانے

0
304

بھارت کا سابق جنرل بکرم سنگھ پاکستان میں خانہ جنگی کروانے، پاکستانی عوام کو استعمال کر کے پاکستان کو کمزور کرنے جیسے مذموم عزائم کا اظہار کر رہا ہے اور باقاعدہ طور پر کھلے الفاظ میں کہہ رہا ہے کہ ہم نے کنوینشنل سے زیادہ نان کنوینشنل طریقہ کار سے پاکستان سے جنگ کرنی، پاکستان میں چلنے والی تحاریک پر تیل پھینکنا ہے  

 یہ ہے بھارتی آرمی سے ریٹائرڈ میجر اور موجودہ جرنلسٹ گورو آریا یہ بات کر رہا ہے کہ پاکستان سے بلوچوں کو، سندھیوں کو، پشتونوں کو بلائیں انڈیا میں اور وہاں ان کو ٹرین کریں، وہاں ان کو پیسہ دیں، وہاں سے ان کو فنڈنگ کریں، کس کام کے لیے ؟؟؟

جی بالکل ایک اور بنگلہ دیش کے لیے، یہ میجر کہہ رہا کہ انفارمیشن وار لڑیے، پیسہ انویسٹ کیجیے، تاکہ پاکستان کے ٹکڑے کیے جا سکیں، پھر یہ کہہ رہا ہے، کہ ان سب کا انڈیا سپانسررڈ سیٹ اپ ہونا چاہیئے دنیا کے تمام بڑے بڑے ملکوں/شہروں لندن، نیویارک، پیرس وغیرہ میں

یہ ایک اشتہار ہے، لندن میں ہونے والے ایک سیمینار کا جس کا عنوان ہے پشتون تحفظ موومنٹ، انسانی حقوق کی جدوجہد اور اس کا مقصد ہے پی ٹی ایم کا ایجنڈہ وہاں (لندن) سے بیٹھ کر پھیلانا اور پی ٹی ایم کے لیے فنڈ ریزنگ۔
یہ پشتون ٹوپی پہنے ہوئے صاحب ایک انڈین ایکٹویسٹ دبیش آنند ہیں، جو خاص طور پر فالٹ لائنز کے ماہر گردانے جاتے ہیں، بالکل انہیں فالٹ لائنز کے جن کی بات میجر گورو کر رہا، اس تصویر میں یہ دبیش آنند محسن داوڑ کے ساتھ موجود ہے ، اسی سیمینار کی ہے جو لندن میں منعقد ہوا پی ٹی ایم کی فنڈ ریزنگ کے لیے، اس میں بھی یہ دبیش آنند، محسن داوڑ کے ساتھ براجمان ہے، کڑیوں سے کڑیاں مل گئی ہوں گیں
اسی میجر گورو آریا کا جو اوپر ساری بکواس کر رہا تھا کہ پشتونوں کو استعمال کر کے پاکستان کو توڑیں، جس میں یہ میجر ٹائمز آف انڈیا میں لکھے گئے پی ٹی ایم پر ایک کالم(منظور پشتین کی تصویر کے ساتھ) ٹویٹ کیے ہوئے اور ساتھ میں پشتونوں کو مخاطب کر کے فوج مخالف زہر اگلا ہے، ٹویٹ دیکھ لیں اور یہ پوائنٹ نوٹ کرنا نہ بھولیے گا کہ میجر گورو نے جو اصطلاح استعمال کی پاک پنجابیز کی بالکل یہی پنجابی، اور پنجابی فوج کی اصطلاح آج پی ٹی ایم کی طرف سے استعمال کی جاتی ہے
مزید دیکھیے میجر گورو والی ویڈیو 03:45 سے دیکھیے، یہ کہہ رہا بلوچی، سندھی، اور پشتون اپنا ملک بنائیں ہم مدد کریں گے ان کی، الگ ملک یعنی گریٹر بلوچستان، سندھو دیش اور پشتونستان وغیرہ۔،اس تصویر میں یہی میجر گورو آریا پشتونستان لبریشن آرمی کے کمانڈر عمر داؤد خٹک کے ساتھ موجود ہےاس میں پشتونستان آرمی کا یہی کمانڈر عمر داؤد خٹک بھارتی جھنڈا اٹھائے کھڑا ہے اور پیچھے پشتونستان کا جھنڈا دیوار پر لگا ہےیہاں تک بات مکمل ہو چکی ہے کوئی ابہام موجود نہیں مگر آپکی تسلی کے لیے اس میں اسی پشتونستان کا جھنڈا تھامے منظور پشتین کھڑا ہے، جی بالکل وہی منظور پشتین جو آج کل حقوق کے نام پر پشتونوں کو اسی ٹریک پر چلا رہا ہے،جو بھارت کی طرف سے تیار کیا گیا اور میجر گورو نے تفصیل سے اپنی اس ویڈیو میں بیان کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here