بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ،نیول چیف

0
37

کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیربحر اورترسیل بحر کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی امیرالبحرایڈمرل ظفرمحمود عباسی تھے

نیول چیف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگی مشقوں کا انعقاد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کےغیرقانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی وسیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے

اس موقع پرامیر البحرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اوراس کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے جنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد اور پیش کی جانے والی تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا،،،مشقوں میں بھرپور شرکت پر نیول چیف نے آرمی، ائیر فورس اور دیگر وزارتوں کے نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا

جبکہ دوسری جانب جنرل زبیرمحمود حیات نے فیوچر سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، کشمیر خطے کے تمام مسائل کا مرکز ہے، تنازعات پرامن طریقے سے حل کرناہوں گے، عالمی طاقتوں نے جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کو الجھا رکھا ہے، کشمیر کی صورتحال خطے کے امن کیلئے تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، کشمیر خطے کے تمام مسائل کا مرکز ہے، تنازعات پرامن طریقے سے حل کرناہوں گے، عالمی طاقتوں نے جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کو الجھا رکھا ہے، کشمیر کی صورتحال خطے کے امن کیلئے تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here