بھارتی پائیلٹس اور 65ء کی جنگ ۔۔۔۔۔۔ !

0
322

بھارتی پائیلٹس اور 65ء کی جنگ ۔۔۔۔۔۔ !

بھارت کے ایکس ای این کا پائیلٹ بیٹا، جو بیل آؤٹ کر گیا تھا، پکڑا گیا تو اس نے بتایا کہ ۔۔۔۔
“پتہ نہیں کیا ہوا۔ مجھے چاروں طرف سے آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بیل آؤٹ’ بیل آؤٹ،
حالانکہ کوئی پاکستانی جہاز میرا پیچھا نہیں کر رہا تھا۔ میں اس قدر کنفیوز ہوگیا کہ بیل آؤٹ کر دیا۔ “
بھارتی جرنیل کریپا کا بیٹا جو پائیلٹ تھا جب پکڑا گیا تو اس نے اپنے بیان میں کہا کہ ” ” میں جب راوی پل کو تباہ کرنے آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دریا پر ایک نہیں بلکہ چھ پل ہیں۔ “
ایک اور پائیلٹ قیدی نے بتایا کہ ۔۔۔۔۔
” ہم دوارکا پر حملہ کرنے آئے تھے پاکستانی بحری جہاز (غازی) کو نشانہ بنانے۔ مطلع بلکل صاف تھا۔ حالات سازگار تھے لیکن جونہی ہم دوارکا پہنچے تو پتہ نہیں ایک گاڑھا بادل کہاں سے آگیا اور اس نے دوارکا کو چھپا لیا۔”
پاکستان کے صحافی اور ادیب جو مختلف محاذوں کا دورہ کر کے آئے تھے انہوں نے بتایا کہ ۔۔۔
” جہاں بھی بھارتیو نے ہتھیار ڈالے وہ محض غلط فہمی کی وجہ سے ڈالے چونکہ ہر جگہ پاک فوج کی تعداد بہت کم تھی لیکن بھارتی فوج نے سمجھا کہ پاک فوج کی تعداد بہت زیادہ ہے”
ممتاز مفتی کی کتاب الکھ نگری سے اقتباس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here