بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مظفرآباد میں پاسبانِ حریت کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

0
467

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مظفرآباد میں پاسبانِ حریت کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں شہریوں نے بھارتی پرچم اور نریندر مودی کے پوسٹروں پر احتجاجی اور مزمتی جملے تحریر کر کے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے دورہ سرینگر کے خلاف جہاں وادی کشمیر سراپا احتجاج ہے جگہ جگہ مودی کی آمد کے خلاف شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کی جارہی ہے وہی آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام لوگوں نے مودی کے دورہ کے خلاف بھارتی جھنڈے اور نریندر مودی کے پوسٹر پر احتجاجی اور مزمتی جملے، بھارتیوغاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، ہم کیا چاہتے آزادی، گو مودی گو بیک، گو انڈیا گو بیک، کے نعرے درج کیے

اس موقع پر چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے کہا کہ نریندر مودی سات لاکھ مسلح افواج کے پہرے میں مقبوضہ وادی کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں جسے جموں کشمیر کے عوام نے مکمل طور پر مستر د کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے آج متحدہ حریت قیادت کی کال پر پوری وادی کشمیر میں مودی کے دورہ کے خلاف مکمل ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ جموں کشمیر کے عوام کو اپنی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے حق خوداردیت کا موقع فراہم کرے کیونکہ جموں کشمیر کی عوام نے بھارتی فوجی حاکمیت کو مسترد کر دیا ہے

اس موقع پر جماعت الدعوہ آزاد کشمیر کے امیر عبدالعزیز علوی نے کہا کہ مودی مقبوضہ وادی میں دورہ کر کے قابض افواج کو کشمیریوں کے قتل عام کے لیے اکسانے آیا ہے کشمیری کل بھی بھارت سے نفرت کرتے تھے اور آج بھی نفرت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھا کر تحریک آزادی کشمیر کو کچل نہیں سکتے اس موقع پر شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے ۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here