بھارتی حکومت پلوامہ حملے کی اصلیت چھپانے کےلیے مکھی پہ مکھی ماری جا رہی ہے

0
73

بھارتی حکومت پلوامہ حملے کی اصلیت چھپانے کےلیے مکھی پہ مکھی ماری جا رہی ہے۔

اوی ڈانڈیا نامی ایک بھارتی شہری نے جو کہ ایک ریٹائرڈ فوجی کا بیٹا بھی ہے فیس بک پہ کچھ ثبوت پیش کیے کہ پلوامہ حملے نریندر مودی نے خود کروائے ہیں۔ یہ ثبوت اوی ڈانڈیا نے لائیو آ کے پیش کیے۔

اس کے بعد پورے بھارت میں ایک تہلکا مچ گیا۔ نشر ہونے کے بعد اس ویڈیو ایک ملین سے زیادہ بھارتیوں نے دیکھا اور دیگر لوگ جنہوں نے اوی ڈانڈیا کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی وہ الگ ہیں۔ پاک و ہند میں تیس لاکھ سے زائد لوگوں نے وہ ویڈیو دیکھی۔

بی جے پی حکومت اس ویڈیو کی وجہ سے اتنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی کہ اب اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

اگر تو یہ شخص بھارت میں ہوتا تو اب تک مارا جا چکا ہوتا۔ خوش قسمتی اس کی یہ ہے کہ یہ بندا امریکہ میں بیٹھا ہے۔ بی جے پی کی حکومت اس کے ثبوتوں کو تو رد نہ کر سکی، البتہ اسے خاموش کروانے کےلیے اس کے خلاف بھارت میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

ممکن ہے کہ اس معاملے کو بی جے پی کی حکومت امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور اس بندے کو بھارت لانے کی کوشش کرے تا کہ بھارت لا کے اس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here