اگر ان سے کہا جائے تو یہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی کوئی غلطی نکال کر آپکو دکھا دیں گے

0
249

اگر ان سے کہا جائے تو یہ حضرت عمر بن عبد العزیز کی کوئی غلطی نکال کر آپکو دکھا دیں گے کہ ” فلاں جگہ حضرت عمر بن عبد العزیز سے واقعی غلطی ہوگئی تھی “۔۔۔

لیکن یہ بات کبھی تسلیم نہیں کریں گے کہ ۔۔۔۔۔

آصف راداری نے میمو کے ذریعے پاکستان کا سودا کیا اور بے پناہ کرپشن کے ذریعے ملک کو تباہ کر دیا ” یہ اس نے غلط کیا ” ۔۔۔۔۔۔

نواز شریف اپنے ہر وعدے سے یہ کہتے ہوئے پھر گئے کہ “صرف ووٹ لینے کے لیے کیے تھے” اور جان کیری سے پاکستان کا سودا کر کے آگئے ” یہ اس نے غلط کیا ” ۔۔۔۔۔

الطاف حسین نے لوگوں کو کھلے عام قتل کر کے بوری میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں اور پاکستان بننے کو غلطی قرار دیا ” یہ الطاف حسین نے غلط کیا ” ۔۔۔۔

عمران خان نے دھاندلی ( موجودہ حکومت ) کو بلاآخر تسلیم کر لیا ، سوات کو فوج سے خالی کرنے کی کوشش کی اور افتخار چودھری جیسے پاکستان دشمن کو بحال کروانے کی تحریک چلائی “عمران خان نے غلط کیا ” ۔۔۔۔۔

اسفند یار ولی نے امریکہ سے لوگوں کو مروانے کے لیے پیسے لیے اور ڈیم نہیں بننے دئیے جس سے آج پورا ملک عذاب سے دوچار ہے ” اسفند یار ولی نے غلط کیا ” ۔۔۔

پرویز مشرف نے میڈیا کو آزادی دی ، این آر او کے ذریعے کرپٹ لوگوں کو آنے دیا اور امریکہ کے ساتھ دہشت گردی کی تعریف وضع نہیں کی “پرویز مشرف نے غلط کیا ” ۔۔۔۔۔

فضل الرحمن اپنی نظریات کو ایک طرف رکھ کر اقتدار کی ہوس میں ہر حکومت کا حصہ بن گئے اور کتے کے لیے شہید کا لفظ استعمال کیا “فضل الرحمن نے غلط کیا “۔۔۔

منور حسن دہشت گردوں کے خوف سے جھوٹ بولنے پر آمادہ ہوگئے کہ وہ کسی کو نہیں جانتے ، قاضی حیسن صاحب کے نظریات سے پھر گئے کہ وہ قاضی حسین کی اپنی رائے تھی اور وطن کے لیے اپنا پاک خون بہانے والی فوج کو مرتد قرار دے گیا لیکن ان کا کوئی ماننے والا یہ کہنے پر تیار نہیں کہ “منور حسن نے غلط کیا “۔۔۔۔۔۔۔۔

سیاسی عقیدت عجیب و غریب ہے یہ مسلسل بڑھتی رہتی ہے اور لوگ اس عقیدت کے زیر اثر اپنے سیاسی لیڈروں کی کوئی غلطی تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے بلکہ نہایت احمقانہ انداز میں انکی صفائیاں پیش کرتے نظر آتے ہین ۔۔۔۔۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here