اگر آپ پاکستان کو بچانے کے لیے آئین یا قانون توڑتے ہیں تو آپ مجرم قرار پاتے ہیں ۔

0
401

پاکستان دنیا کا سب سے نرالا ملک ہے ۔

اگر آپ پاکستان کو بچانے کے لیے آئین یا قانون توڑتے ہیں تو آپ مجرم قرار پاتے ہیں ۔ آپ کے لیے سزائے موت ہے ۔ پورا پاکستان آپ پر لعنت ملامت کرتا ہے اور آپ پر غداری کا مقدمہ چلتا ہے ۔

لیکن اگر آپ پاکستان توڑتے ہیں تو یکلخت پورے پاکستان کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہو جاتی ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتیں آپکے اس “جمہوری حق” کے لیے زور و شور سے میدان میں نکل آتی ہیں ۔تمام سماجی تنظیمیں آپ کو بچانے کے لیے پوری دنیا میں متحرک ہو جاتی ہیں ۔ پاکسیتانی میڈیا ہر فورم پر آپ کی آواز پہنچانا شروع کر دیتا ہے اور افتخار چودھری اپنے سارے کام چھوڑ کر آپ کے دفاع کے لیے ہمہ تن مصروف ہو جاتا ہے ۔

ہمارے تاریخ دان اور دانشور شیخ مجیب کو حق پر جبکہ اس سے لڑنے والے یحیی خان کو ظالم قرار دیتے ہیں ۔ مکتی ہاہنی کو معصوم اور بے گناہ جبکہ پاک فوج ، الشمس اور البدر کو دہشت گرد لکھتے ہیں ۔

اگر ہمارا یہی رویہ رہا تو ہمیں زیادہ مہلت نہیں ملے گی !!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here