آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔
COAS visited HQs Lahore Corps & Pakistan Rangers Punjab. Briefed on border situation & operational preparedness. “CT operations have made Pakistan Army battle hardened. I am proud of my officers & soldiers who have lived up to the expectations of nation. We stay steadfast”, COAS. pic.twitter.com/4DYsEIO1fC
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 31, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان رینجرز پنجاب ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بارڈر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے پاک فوج کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا۔ پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے جو قوم کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں، ہم پر عزم رہیں گے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔
گوجرانوالہ ہیڈ کوارٹرز دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دنیا کے لیے پیغام ہے۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال خطے میں امن کیلئےخطرہ ہے۔