انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کو باہر جانے دیا، عمران خان

0
5

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہرجانے دیا جب کہ مافیا کوفکرہےاس حکومت نے مسائل حل کردیئےتویہ کیا کریں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیکل بورڈز کہہ رہے تھے نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں باہر جانے دیا، نوازشریف اب باہر گئے ہوئے ہیں تو رپورٹس آجائیں گے اور شایدعدالت کہہ چکی ہے ہر 2 ہفتےبعد رپوٹس آئیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایک بڑے مافیا کیساتھ ہےجو مسلسل پروپیگنڈا کررہا ہے، اس مافیا نے پہلےدن اسمبلی میں خطاب تک نہیں کرنے دیا، مافیا سمجھ رہا تھا یہ حکومت چنددنوں کی مار ہےہم محنت کر رہے ہیں،اربوں کےخسارے سے ملک کونکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مافیا کوفکر ہے کہیں یہ ملک ترقی نہ کرجائے، کہتے تھے ہمارے پاس تجربہ کارٹیم نہیں ہےجو تجربہ کار ٹیم تھی وہ ملک پراربوں قرضے ک ابوجھ چھوڑ کرگئی، پاکستان نے ترقی شروع کی تو پاکستان کےچےگوارافضل الرحمان آیا، فضل الرحمان اسلام آبادپہنچ گئے لیکن مطالبات کیا تھے کسی کوپتہ ہی نہیں تھے۔

پاکستان نے ترقی شروع کی تو پاکستان کے چےگوارا فضل الرحمان آیا

وزیراعظم نے کہا کہ مافیا کوفکرہےاس حکومت نےمسائل حل کردیئے تویہ کیا کریں گے، مافیا پریشان  ہےان کی باریاں لینےکی پالیسی ختم  ہو جائےگی،  فضل الرحمان اسلام آبادنہیں ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے آیا تھا، مافیاپریشان ہےان کی30سال کی سیاست ختم  ہوجائےگی، مافیاکو ہماری کامیابیوں سےپریشانی ہے، مافیاکو ڈر ہے حکومت کامیاب ہوگئی توان کےپیسےپکڑےجائیں گے،  مافیاپریشان ہےیہ30سال سےحلوہ کھارہےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاوراورلاہوراسموگ کی وجہ سےبہت متاثرہیں جس کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بچے اور بوڑھے شدیدمتاثرہورہےہیں، اسموگ کےمسائل پرماضی پرتوجہ نہیں دی گئی، اسموگ کےمسائل پرقبو کیلئےہم نےایک منصوبہ بنایا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ لاہورمیں10سال میں 70 فیصددرختوں کی کمی ہوئی، بھارت میں فصل جلانا بھی اسموگ کی بڑی وجہ ہے جب کہ لاہورمیں کچھ فیکٹریاں بھی آلودگی کی وجہ ہیں، ٹرانسپورٹ بھی آلودگی کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے، ہم نےفیصلہ کیاہےیوروفورتیل درآمدکریں گے،پاکستان ابھی یوروٹودرآمدکرتاہے اور مستقبل میں یوروفائیوتیل درآمدکریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ یوروفورتیل درآمدکرنےسےآلودگی میں90فیصدکمی ہوگی، آئل ریفائنریزکو3سال کوالٹی اپ ڈیٹ کرنےکاوقت دیں گے، آئل ریفائنریز3سال میں صاف تیل کی طرف نہیں گئےتوبندکردیں گے، ہم نےفیصلہ کیاہےالیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف جائیں گے، شہروں میں بسوں کوالیکٹرک پرلےکرجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here