انسانی حقوق کے حوالے سے نیدرلینڈ کی حکومت کے زیر اہتمام ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں دنیا کے 10 مختلف ممالک حصہ لے

0
1377

انسانی حقوق کے حوالے سے نیدرلینڈ کی حکومت کے زیر اہتمام ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں دنیا کے 10 مختلف ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ 

اس مقابلے میں حصہ لینے والے پاکستانی بیرسٹر شہزاد اکبر دنیا کے پہلے وکیل ہیں جنہوں نے امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کام کیا اور ڈرون حملوں سے عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کو اجاگر کیا۔ 

موصوف نے سی آئی اے کے اسلام آباد میں موجود سٹیشن چیف کے خلاف ایف آئی آر بھی کٹوائی تھی۔

جو لوگ روز ہمیں ” انسانی حقوق” کا بھاشن دیتے ہیں آئیں انہیں بتائیں کہ ڈرون حملوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کی جان لینا بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اگر ہم 10،000 ووٹ پورے کر لیں تو امید ہے پاکستان یہ مقابلہ جیت جائیگا اور ہم کم از کم 10 ممالک تک اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب رہیں گے۔

اوپر سارا طریقہ کار دیا گیا ہے۔ آپ نے چند کلکس کرنی ہیں جن پر آپکا صرف 1 منٹ لگتا ہے۔ اگر آپ کے پاس آئی فون یا لیپ ٹاپ ہے تو آپ ضرور ووٹ کیجیے اور فیس بک گروپس اور وٹس ایپ کے ذریعے اپنے چند مزید دوستوں تک یہ پیغام پہنچائیے۔

ووٹ کے لیے اس لنک پر کلک کیجے۔ یہ انڈرائیڈ فون پر اوپن نہیں ہوگا۔
https://www.humanrightstulip.nl/candidates-and-voting/mirza-shahzad-akbar

نتیجے کا اعلان 7 ستمبر کو ہوگا۔

اگر آپ یہ چند کلکس کرنے کی زحمت بھی نہیں کر سکتے تو پھر فیس بک پر ڈرون حملوں کے حوالے سے لمبی لمبی بحثیں کرنا بند کر دیجیے۔۔۔۔ جزاک اللہ ۔۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here