امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی 2017ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2016 میں امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے 6182 کیسز فائل ہوئے۔

0
724
امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی 2017ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2016 میں امریکی فوج میں جنسی زیادتی کے 6182 کیسز فائل ہوئے۔ یہ 2012 کے مقابلے میں تقریباً دو گنا ہیں جب 3604 کیسز رپورٹ کئے گئے تھے۔ پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی خواتین دشمن کے حملوں میں ہلاکت کی نسبت ساتھیوں اور افسران سے ریپ کے خطرے کی زیادہ شکار ہیں۔ امریکا دنیا کی واحد سپر پاور، امریکی دنیا کی ترقی یافتہ اور مہذب ترین قوم گردانی جاتی ہے۔ اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی اور جدید ترین عسکری وسائل سے بھرپور امریکی فوج 15 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ یہ دنیا کا سب سے طاقتور اور منظم ادارہ ہے۔
بہ شکریہ تزئین حسن۔
آپ اندازہ کریں کہ دنیا کی سب سے منظم اور طاقتور فوج میں، دنیا کی ترقی یافتہ ترین قوم میں عورت کا یہ حال ہے۔ اور یہ لوگ بھاشن ہمیں دیتے ہیں عورت کے حقوق پر۔ ہمارے سیڈو لبرلز اور دیسی سیکولرز ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ان کو فالو کریں اخلاقیات کے معاملے میں۔
سنگین علی زادہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here