امریکہ اسرائیل اور انڈیا یہ مل کر پاک فوج کو کمزور کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے

0
1097

اس وقت دُنیا کی تمام طاغوتی طاقتیں پاکستان اور اس کی افواج کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ امریکہ اسرائیل اور انڈیا یہ مل کر پاک فوج کو کمزور کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں پر پاکستان نہ سیریا ہے نہ عراق اور نہ افغانستان. اسرائیل اور امریکہ نے مل کر گریٹر اسرائیل بنانے کے لیے تمام اسلام ممالک کی افواج کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا شروع کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں اور اب یہ میانمار والے واقعے میں سب کہہ رہے ہی پاک آرمی کو جانا چاہیے اپنے مسلم بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے، او بھائی ٹھیک ہے روہنگیا والے ہمارے بھائی ہیں پر اس وقت اس سازش کو سمجھنا چاہیے کہ پاک آرمی کو کمزور کرنے کے لیے ہی روہنگیا مسلمز پر ظلم کیا جا رہا ہے کہ کسی طریقے پاک فوج کو یہاں پھنسایا جائے اور پاکستان کی فوجی طاقت کو کمزور کیا جائے کیونکہ کفر جانتا ہے کہ اگر ان کے گندے پلید اور ناپاک عزائم کے رستے میں جو رُکاوٹ ہے وہ پاکستان ہے اور انشا اللہ پاکستان اس کفر کے لیے موت ہے،، مڈل ایسٹ میں صرف دو ہی ملک رہگے ہیں ایران اور سعودی عرب اب اسرائیل کی مکمل کوشش ہے کہ ان دوکو آپس میں لڑا کر اتنا کمزور کیا جائے کہ کل کو جب اسرائیل گریٹر اسرائیل والے خواب کو پورا کرے تب کوئی ان کے رستے کی رکاوٹ نہ بنے.
ایران اور سعودی عرب کو آپس میں اتحاد سے رہنا ہوگا اور پاکستان کو بالکل کس بھی قسم کی سازشی نظریات سے پاک رہنا ہو گا. اور اسرائیل کی موت انشاءاللہ پاکستان کے ہاتھوں ہی ہے. اسی لیے ہی اللہ کی ذات اب پاکستان کو عروج بخشنے والی ہے ایسا عروج جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہو گا اور تب اقوام متحدہ کھانسے گا بھی تو پاکستان سے پوچھ کر. بس تھوڑا انتظار کریں یہ سب بہت جلد ہونے والا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here