Home Pakistan Affairs جمہوریت الیکشن 2018 میں حصہ لینے والی پاکستانی خواتین

الیکشن 2018 میں حصہ لینے والی پاکستانی خواتین

0
506
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

الیکشن 2018 میں حصہ لینے والی خوبصورت پاکستانی خواتین کی فہرست

عام انتخابات 2018 کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں پورے ملک میں بھر پور تیاریاں جاری ہیں ۔انتخابات میں جہاں ایک طرف مرد حضرات میدان میں اتر رہے ہیں تو پاکستانی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں مسلم دنیا میں سب سے پہلی خاتون وزیراعظم(بے نظیر بھٹو) کا تعلق بھی پاکستان سے ہی تھا۔

عائلہ ملک تحریک انصاف کی ناراض رہنما ہیں اور ان کا گروپ میانوالی میں آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے

کشمالہ طارق کا تعلق مسلم لیگ ق کے ہم خیال گروپ سے تھا ،وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں

حنا ربانی کھر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور یہ پاکستان کی سابقہ وزیر خارجہ بھی رہ چکی ہیں

حنا پرویز بٹ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور یہ مخصوص نشستوں پر رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں

.زرتاج گل وزیر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور یہ ڈیرہ غازی خان سے قومی اسمبلی کی امیدوار ہیں

شازیہ مری کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور یہ سابقہ ایم این اے بھی رہ چکی ہیں

ناز بلوچ نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب یہ کراچی سے پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی

مومنہ باسط تحریک انصاف کی سرگرم خاتون رہنما ہیں اور یہ تحریک انصاف خواتین ونگ ہزارہ ریجن کی اہم عہدیدار ہیں

سمیرا ملک کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور یہ سابقہ ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں اور خوشاب سے ضلعی کونسل کی چیئر مین رہ چکی ہیں

شرمیلا فاروقی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پی پی کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ،شرمیلا فاروقی عملی سیاست میں آنے سے پہلے ماڈلنگ میں بھی اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔

عائشہ گلا لئی سابقہ ایم این اے اورنئی جماعت تحریک انصاف (گلا لئی )کی سربراہ ہیں

۔


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here