اس کے خلاف ہر قسم کے ریڈ وارنٹ غیر موثر ہوجائنگے۔

0
763

شیطانی جال ۔۔۔۔۔۔۔ !

اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور کچھ مافیاز کے کارکنان بھی سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرنے نکل آئے ہیں۔ ان میں پنڈی کے مشہور بدمعاش تاجی کھوکھر گروپ کے لوگ بھی شامل ہیں۔

یعنی پاک فوج پر جال ڈالنے کی تیاری ۔۔۔۔۔ ؟؟؟

اگر پاک فوج دھرنے کے خلاف حکومت وقت کا حکم مانتی ہے تو مظاہرین اور اس کے حامیون کی ایک بڑی تعداد پاک فوج کے خلاف ہوجائیگی ۔۔۔۔۔ لیکن ۔۔

نہیں مانتی تو نواز شریف بمع ساری بدمعاشیہ کے ” حکم عدولی ” کا رونا ڈالتے ہوئے کوئی ایسی کاروائی کر سکتی ہے جس کے بعد پاک فوج کو اپنی حدود سے تجاوز کرنا پڑ جائیگا۔

اگر ایسا ہوا تو نوازشریف جو ختم نبوت سمیت پاکستان کی تباہی کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے بچ جائیگا۔ وہ اقوام عالم کے سامنے ثابت کر دے گا کہ اس کے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں اور اس کے خلاف غیر آئینی کاروائی کی گئی ہے۔

جس کے بعد نہ صرف اس کو دنیا کے کسی بھی ملک میں سیاسی پناہ مل سکے گی بلکہ دنیا بھر میں اسکی دولت بھی محفوظ ہوجائیگی۔ اس کے خلاف ہر قسم کے ریڈ وارنٹ غیر موثر ہوجائنگے۔ یعنی بدمعاشیہ کے خلاف ریاست کی کئی سال کی محنت ضائع ہوجائیگی۔

اس کے بعد زاہد حامد جیسے مہرے کا اچار ڈالئے ۔۔۔۔۔۔ 🙂

پاک فوج کے پاس دو آپشنز ہیں۔

پہلا اندروں خانہ حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ راجا ظفرالحق کی رپورٹ پبلک کر دے اگر حکومت ڈٹ گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے جو رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دے۔

اگر ایسا بھی نہیں ہوتا تو فوج کو آنا پڑے گا تب دھرنے والوں کو چاہئے کہ وہ ” اصل ماسٹر مائنڈ ” کے گرد ریاست کے تنگ ہوتے گھیرے کو مد نظر رکھتے ہوئے پیچھے ہٹ جائیں اور چند دن اور انتظار کر لیں ۔۔۔۔۔۔

اصل مجرم پھر بھی نہیں بچیں گے ان شاءاللہ ۔۔۔۔۔۔

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here