اس کی آبادی 59 ہزار ہے۔ یہ 14ویں صدی میں قائم کیا گیا۔

0
553

شہر الیکساندروو
شہر الیکساندروو روس کے صوبہ ولادی میر میں واقع ہے۔ اس کی آبادی 59 ہزار ہے۔ یہ 14ویں صدی میں قائم کیا گیا۔ یہ روس کا اہم تاریخی شہر ہے جو اس وقت سیاحتی روٹ “گولڈن رنگ” میں شامل ہے۔ الیکساندروو کا نام روس کے بادشاہ ایوان چہارم سے جڑا ہوا ہے جو سن 1564 میں اس شہر میں بس گئے اور یوں سن 1581 تک یہ روس کا سیاسی اور ثقافتی مرکز رہا۔ الیکساندروو میں ماسکو سے روس کا پہلا اشاعت گھر منتقل کیا گیا۔ لیکن جب سن 1581 میں ایوان چہارم نے غصے میں اپنے بڑے بیٹے اور وارث ایوان کو ہلاک کر دیا تو انہوں نے ہمیشہ کے لئے اس شہر کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد الیکساندروو کی سیاسی اہمیت ختم ہو گئی اور وہ ایک معمولی روسی شہر بن گیا۔ 19ویں صدی میں شہر میں کپڑوں کی پیداوار شروع ہوئی اور دو بڑے کارخانے کھول دئے گئے۔ سن 1870 میں شہر میں ریل وے لائن بچھائی گئی جس کی بدولت اس کی صنعت کو فروغ ملا۔ 1930 کی دہائی میں شہر میں ریڈیو ایلکٹرانک آلات کی پیداوار شروع ہوئی۔ ایلکٹرانک آلات کی پیداوار اب تک شہر کی بنیادی صنعت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here