اسرائیل بنانے والے اسرائیل کو اتنا پھیلانا چاہتے ہیں جتنا ان کے بقول حضرت موسی (ع) کے وقت میں تھا

0
442

دشمن کی پہچان کیسے ہو ؟؟

ذرا حالات کی بڑی تصویر کو مختصر ترین الفاظ میں لکھتے ہیں تاکہ فارمولہ اخذ کرنے میں آسانی ہو !!

ایک طرف کفر ہے اور دوسری طرف اسلام ۔۔۔۔۔ کفر کو اسرائیل کنٹرول کر رہا ہے ۔۔۔۔ اسرائیل بنانے والے اسرائیل کو اتنا پھیلانا چاہتے ہیں جتنا ان کے بقول حضرت موسی (ع) کے وقت میں تھا تاکہ دجال کی آمد کو قریب کیا جا سکے ۔۔۔۔۔ اسلامی ممالک کو ہڑپ کرنے کے لیے انکی دفاعی طاقتوں کو تباہ کرنا ضروری ہے جس پر کام جاری ہے ۔۔۔۔۔ چونکہ مدینے کو بھی ہڑپ کرنے کا پلان ہے اس لیے پاکستان سب سے بڑا خطرہ ہے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان پر انکے نیوکلیر ہتھیاروں کی موجودگی میں باقاعدہ حملہ ممکن نہیں ۔۔۔۔۔۔ نیوکلیر ہتھیاروں کی محافظ پاک فوج ہے ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کو توڑا جا سکتا ہے لیکن اسکی راہ میں بھی رکاؤٹ پاک فوج ہے ورنہ تقریباً ہر صوبے میں جنگجو گروپ تیار کیے جا چکے ہیں جو پاک فوج کے ہٹتے ہی اپنے اپنے صوبوں کی آزادی کا اعلان کر دینگے ۔۔۔۔۔ انڈیا نے اکھنڈ بھارت بنانا ہے ۔۔۔۔ اسکے لیے پاکستان سمیت کشمیر اور ارد گرد کی چھوٹی ریاستوں کو ہڑپ کرنا ضروری ہے ۔۔ پاک فوج اسکے راستے کی بھی رکاؤٹ ہے ۔۔۔۔۔۔

پاک فوج کا سد باب کیسے کیا جائے ؟؟

سٹیپ (1) پاک فوج کے خلاف باقاعدہ حملے کر کے انکو کمزور کیا جائے ۔۔۔۔۔۔ ( ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے ہاتھوں کم از کم 15 سے 20 ہزار جوانوں اور افسروں کی شہادتیں اور اہم ترین طیاروں کی تباہی )

سٹیپ (2) پاک فوج اور عوام کو الگ کر دیا جائے تاکہ یوں لگے کہ پاک فوج پاکستان یا عوام کی نہیں بلکہ اپنی کوئی جنگ لڑ رہی ہے ( میڈیا جیو ، جنگ گروپ اور سماجی تنظمیوں کی پاک فوج کے خلاف عوام کو ابھارنے کی ؐمحنت )

سٹیپ (3) پاک فوج کے اندر بغاوت کو جنم دیا جائے جس کے لیے یہ نعرہ کہ ۔۔۔۔۔۔ ” سپاہی اچھے ہیں جرنیل برے ہیں ” ۔۔۔۔۔ کو عام کیا جائے تاکہ ایک عام سپاہی کی اپنے آفیسرز پر اعتماد کو تباہ کیا جا سکے اور اس ڈسپلن کو ختم کیا جا سکتے جو کسی بھی فوج کی زندگی ہوتی ہے ! اسکے لیے شہید ہونے والے جرنیلوں اور محاذ پر پہلے صف میں لڑنے والے جرنیلوں کے تذکروں کو چھپا دیا جائے !!!

بات بات پر قرآن و حدیث کے حوالے دینے والوں سے لے کر وہ “لبرل ” جو مذہب کا حوالہ دینے کو بھی دقیانوسی سوچ قرار دیتے ہیں سب سے ہمارا پالا پڑ چکا ہے ۔۔۔ !!

اسلام اور پاکستان پر براہ راست اور صاف تنقید یا حملے جو لوگ کرتے ہیں انکو آپ دشمن کی حیثیت سے پہچان سکتے ہیں ۔۔۔ لیکن کچھ ہیں جو خود کو اسلام اور پاکستان دونوں کا خیرخواہ قرار دیتے ہیں ان میں چھپے غداروں کو آپ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک چیز کے خلاف ضرور پائیں گے ۔۔۔۔!!

شعائر اسلام ( پردہ وغیرہ) ، نظریہ پاکستان ، افغان و کشمیر مجاہدین ، امت کا اتحاد ، انڈیا سے دشمنی ۔۔۔۔۔۔ جو شخص ان پانچ چیزوں میں سے کسی ایک کے بھی خلاف ہو وہ دشمن ہے ۔۔۔۔۔۔ !!!

اور آپ نوٹ کریں کہ جو شخص ان میں سے کسی ایک کے بھی خلاف ہوگا وہ ضرور پاک فوج کے بھی خلاف ہوگا ۔ آپ اس بات کو آپ آزما سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ پاک فوج کی مخالفت یا حمایت ہی وہ کسوٹی ہے یا فارمولہ ہے جس پر آپ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں اور دوستوں کو پہچان سکتے ہیں ۔۔۔!!!

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here