اب پاکستان کو نہیں بلکہ افغانستان اور امریکا کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

0
587

” کسی ملک کے کہنے پر ڈو مور نہیں کرسکتے ۔

امریکا کی جانب سے پاکستان میں یکطرفہ کارروائیوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ملک کی سلامتی پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔

اب پاکستان کو نہیں بلکہ افغانستان اور امریکا کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے”

ڈی جی آئی اسی پی آر ۔۔۔۔۔۔۔

انہوں چند اہم باتیں اور بھی کیں مثلاً

“چند سال میں دہشت گردی کے 483 منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں”

یعنی ایک حملہ کامیاب ہوتا ہے تو 20/25 ناکام بھی بنائے جاتے ہیں۔

” پکڑے جانے والے زیادہ تر دہشت گرد افغانی ہیں”

تب دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ہوگا جب 30 لاکھ افغانی پاکستان میں مقیم ہیں اور محمود اچکزئی اور حافظ حمد اللہ جیسے افغانی پاکستانی بن کر اقتدار پر بھی قابض ہیں۔

” آرمی چیف کی ایران میں حکام سے بات چیت مفید رہی۔ ایران نے پاکستانی سپاہ سالار کی نشاندہی پر پاک ایران سرحد کے حساس مقامات پر باڑ لگانی شروع کر دی ہے”

یقین ہے کہ کچھ اور چیزیں بھی طے ہوئی ہونگی۔

” سرحدوں پر آپ کی فوج لڑے گی۔ ہمیں صرف آپ کی سپورٹ چاہئے “

میں ہوتا تو کہتا سپورٹ بھی نہیں چاہئے صرف گالیاں دینی بند کردیں اپنی فوج کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here