آپ نے دہشت گردی کے 11 ہزار مقدمات میں سے صرف چند سو مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے۔

پاکستان میں تمام تر دہشت گردی افغانستان سے ہورہی ہے۔ آپ نے اس سلسلے میں کتنی بار افغانستان سے بات کی ہے؟ آپ کے وزیراعظم نے اب تک افغانستان کا صرف ایک دورہ کیا ہے جو افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف افغان حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے تھا۔ 

0
1610

ہم پہ تنقید کریں کہ ہماری سیکورٹی پالیسی میں کیا خرابی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔ احسن اقبال

جی ابھی کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

۔ 1 آپ نے اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں آپریشن نہیں ہونے دیا۔ 

۔ 2 آپ کے اتحادی فضل الرحمن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو قبائل کے خلاف آپریشن قرار دیتے رہے جس کا انتہائی منفی اثر پڑا۔

۔ 3 آپ کے اتحادی محمود اچکزئی بی ایل اے کے خلاف آپریشن کو بلوچوں کے خلاف آپریشن قرار دیتے رہے تاکہ بلوچوں کو مزید بدظن کیا جا سکے۔

۔ 4 آپ نے دہشت گردی کے 11 ہزار مقدمات میں سے صرف چند سو مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے۔

۔ 5 آپ نے فوجی عدالتوں سے سزائیں پانے والے دہشت گردوں کی سزاؤوں پر عمل درآمد نہیں کروایا۔

۔ 6 پاکستان میں تمام تر دہشت گردی افغانستان سے ہورہی ہے۔ آپ نے اس سلسلے میں کتنی بار افغانستان سے بات کی ہے؟ آپ کے وزیراعظم نے اب تک افغانستان کا صرف ایک دورہ کیا ہے جو افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف افغان حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے تھا۔

۔ 7 انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تمام تر دہشت گردی کروا رہا ہے۔ آپ اس سلسلے میں انڈیا اور عالمی برادری سے بات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

۔ 8 آپ نے کل بھوشن پر چپ رہ کر جاسوسی کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اور آئی ایس آئی کی برسوں کی محنت کو خاک میں ملا دیا۔

۔ 9 آپ پاک افغان سرحد پر باڑ تعمیر کرنے کے سلسلے میں کوئی تعاؤن نہیں کر رہے۔ بلکہ الٹا آپ کے اہم ترین اتحادی اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔

۔ 10 پاک فوج کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کا جو عمل شروع ہوا تھا آپ نے اسکو اپنے اتحادیوں کے مدد سے تقریباً رکوا دیا ہے۔

۔ 11 آپ نے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے سلسلے میں کوئی تعاؤن نہیں کیا۔ خاص طور پر جب پیپلز پارٹی دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے والی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔

۔ 12 آپ نے دہشت گردی کے خلاف قائم کیے جانے والے ادارے نیکٹا کو فنڈز ریلیز نہیں کیے۔

۔13 ابھی تک آپ کے وزیراعظم نے نیکٹا کے اجلاس کی سربراہی تک نہیں کی۔

۔14 آپ نے کلعدم تنظیموں کو دوسرے نامون سے فعال ہونے سے نہیں روکا۔

۔ 15 آپ نے انسداد دہشت گردی کے خلاف خصوصی فورس قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ فورس کہاں ہے؟

۔ 16 آپ نے دہشت گردی سے متاثرہ لاکھوں آئی ڈی پیز کو بلکل بےآثرا چھوڑ دیا۔ جن کو فوج ہی سنبھالتی رہ گئی۔ وہ جب اپنے علاقوں میں واپس جائنگے تو پاکستان کے خلاف اپنے دلوں میں نفرت لے کر جائنگے۔

۔ 17 آپ نے فاٹا ریفارمز کا وعدہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں فنڈز کی فراہمی یا کچھ کرنا تو دور کی بات آپ نے فاٹا کو صوبہ سرحد کا حصہ بنانے سے بھی روک دیا۔ اپنے اتحادی فضل الرحمن کی مدد سے!

۔ 18 آپ نے مدارس کی رجسٹرین اور ریگولیشن کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس پر ابھی تک آپ نےکچھ نہیں کیا۔ جبکہ مدارس کے سب سے بڑے نیٹ ورکس چلانے والے آپ کے اتحادی ہیں۔

۔ 19 آپ نے مذہبی بنیادوں پر استحصال اور امتیاز کا عمل نہیں روکا۔ فرقہ واریت کے خلاف آپ نے کچھ نہیں کیا۔

۔20 آپ نے فرقہ وارانہ تنظیموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا وعدہ کیا تھا۔ وہ آہنی ہاتھ کہاں ہیں؟

۔ 21 آج بھی میڈیا پر پاک فوج کے پاکستان بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تنقید کی جاتی ہے اور اسکو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آپ نے یہ سلسلہ نہیں رکوایا۔

۔ 22 آپ نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو نہیں روکا۔ آج بھی دہشت گردوں کو سوشل میڈیا سے بھرتیاں مل رہی ہیں۔ آپ نے انتہا پسندانہ تحریر و تقریر روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

۔ 23 آپ نے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ کوئی ایک قانون سازی بھی نہیں۔ جس جرائم اور دہشت گردی جنم لے رہی ہے۔

۔ 24 اپ نے نیشنل ایکشن پلان کے 20 میں سے 17 نقاط پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا جو آپ کے ذمہ تھے۔

احسن اقبال صاحب امید ہے آپ کی تسلی ہوگئی ہوگی؟؟

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here