آل پاکستان محب وطن اتحاد تمام اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہے

0
373
Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آل پاکستان محب وطن اتحاد تمام اندرون ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہے اور آپ سب کو آگاہ کرتا ہے پاکستان اور پاکستانی اداروں کا دفاع کریں اور دہشت گرد, فسادیوں کو سپورٹ مت کریں۔۔۔۔۔۔

ورنہ آپ سب کو تو پتہ ہے نہ کہ
آج کل تمام پاکستانیوں کی موبائل سمیں رجسٹر ہی ہیں۔۔
اور سوشل میڈیا کی تمام ایپس پر بھی پاکستان کے دفاعی اداروں کی نظر ہے جس کا اشارہ کچھ دن پہلے پاک فوج کے ترجمان آصف غفور صاحب نے بھی دے دیا ہے۔۔۔۔۔۔

اس لیے, جو آزاد پختونستان کے نام محب وطن معصوم پشتون پاکستانیوں اور آزاد بلوچستان کے نام سے محب وطن بلوچ عوام کو چونا لگانے والی بی ایل اے, بی ایل ایف پی ٹی ایم جیسی دشت گرد اور فسادی تنظیم کو سپورٹ کرکے خوش ہوا بیٹھیں ہیں۔۔۔۔۔

ان کیلئے اطلاع ہے
کہ ان سب کا ڈیٹا چیک کرنے میں 5 منٹ بھی نہیں لگتے
چاہے وہ پاکستان سے باہر بیٹھ کر ہی کیوں نہ فساد پھیلا رہا ہو۔۔۔۔۔۔۔

یہ آزادی, حقوق اور مسنگ پرسن کے نام پر لوگوں کو پاکستان کے خلاف نفرت سے بنی میٹھائی کھیلا کر اپنی جان کے دشمن مت بنیں۔۔۔۔۔۔۔

اور نہ ہی خدا کیلئے یہ بے وقوفی کریں اور نہ ہی اپنے آپ کو زیادہ سمجھدار اور سیانا سمجھ کر پاکستان کے سکیورٹی فورسز کے خلاف بکواس کر کے ان کی نظروں سے بچ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

وہ لوگ جو روز دن رات فیسبک پر دہشت گردوں کے ہاتھوں کی بنی بانسری بجاتے پھر رہے ہو سن لو یہی بانسری تمہارے لیے موت کا سبب بنے گی۔۔۔۔۔۔

یہ دہشت گردی ایک خوفناک آگ ہے
اس کے ساتھ جو کھیلنے کی کوشش کرے گا وہ خود بھی جل کر رہے گا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں بیرون ملک بیٹھ کر فیسبک اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹ چلا کر افواج مخالف مواد شئیر کر کے چالاک بنا بیٹھا ہے تو وہ دراصل حقیقت میں بےوقوف ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔

جو پاکستان کو توڑنے کے خواب اور سازش میں مبتلا ہوکر جب وطن پہنچے گا تو اس سے پہلے اسکی پوری تفصیلات پاکستان پہنچ چکی ہوگا اور پھر وہ اپنی عبرت ناک سزا بھگتے گا۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ
دنیا میں ایسا کوئی بندہ ہی نہیں جو پاکستان کے خفیہ اداروں سے بچ کر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کام کرے اور پاکستان دشمنوں کے دیے ہوۓ ٹکڑوں پر دنیا انجوائے کر رہا ہو۔۔۔۔۔۔

پاکستان کے خفیہ اداروں کے مجاہد آپ لوگوں کے ساتھ ہی صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا کھاتے ہیں اور ساتھ ہی ٹریلے چلاتے ہیں مزدوری کرتے ہیں کاروبار میں پاٹنرشپ رکھتے ہیں, تو پھر کیسے بچ سکتے ہیں ہو تم, آئی ایس آئی کا نام تو سنا ہی ہوگا نا؟؟؟

اب آپ لوگ خود سوچیں کہ آپ نے کونسے رستے پر چلنا ہے ایک اچھے شہری اور سچے پاکستانی بن کر امن والے راستے پر چلنا ہے یا دہشت گردوں فسادیوں کی حوصلہ افزائی کرکے انکے ہی نقش قدم پر چل کر بھیانک راستے کو اپنانا ہے مگر یاد رہے غلط راہ پر چلنے والوں کیلئے صرف اور صرف عبرت ناک موت ہے بلکل اسی طرح جس طرح ہزاروں دہشت گردوں کے حصے میں عبرت ناک موت آئی۔۔۔۔۔۔۔

اس لیے سمجھ جاؤ اس سے پہلے کہ اداروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاے اور تمہیں واپسی کا موقع ہی نا ملے۔

اور
بیرون ممالک تمام محب وطن پاکستانیوں سے بھی گزارش ہے کہ پاکستان میں اٹھنے والے اس نئے منظور مسعود عرف منظور پشتین نامی فتنے کو بےنقاب کریں۔۔۔۔۔۔

کیونکہ یہ فتنہ دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے بھی زیادہ خطر ناک ہے۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی انفارمیشن کیلیے میں بتاتا چلوں اس پختون تحفظ موومنٹ نامی فتنے کے ساتھ کئی پاکستان دشمن گروہوں جڑے ہوۓ ہیں جو نا صرف پاکستان کے دشمن ہیں بلکہ اسلام اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں ان فسادی گروہوں میں سب سے زیادہ خطرناک تین طبقے ہیں
لبرلز
دہشتگرد
اور مفادپرست سیاستدان۔۔۔۔۔۔۔۔

پختون تحفظ موومنٹ تحریک میں یہ تینو طبقے جزب ہوکر ایک خطرناک بیماری کا روپ دھار چکے ہیں جو کینسر سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لبرلز بظاہر تو بیرون ممالک میں ظلم ستم کا رونا رو کر ان کی ہمدردیاں حاصل کرتے ہیں پر حقیقت میں یہ لبرلز لوگ بیرونی دشمن اجنسیوں سے مل کر پاکستان کی تباہی کا نا صرف پلان بناتے ہیں بلکہ اس پر کام بھی بھرپور طریقے سے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب پختون تحفظ موومنٹ کا ساتھ بھرپور طریقے سے دے کر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جھوٹا پراپوگنڈہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

دہشت گرد اور مفادپرست سیاستدان اپنے مفادات کیلیے خود عالمی دہشت گرد قوتوں (امریکن اسرائیل نیٹو) کو مداخلت کی دعوت دیتے ہیں جس طرح بعض ممالک میں علمی قوتوں کو بلا کر کڑوڑوں بےگناہ انسانوں کا خون بہایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے بیرون ممالک محب وطن پاکستانیوں,,,

پاکستان میں تو پختون تحفظ موومنٹ اپنے مقصد میں فیل ہوچکی ہے پاکستانی قوم نے ان کو اور انکے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے اب بھی کچھ مفادپرست سیاسی لبرلز اور دہشتگرد ہیں پر یہ اپنا زیادہ تر کام دشمن یا یورپی ممالک میں بیٹھ کر کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

اب آپ کا بھی فرض بنتا ہے,
کہ ان پاکستان دشمن فسادیوں کو بیرون ملک میں ہی منہ توڑ جواب دیں جہاں پر بھی ان کی حمائیت میں کوئی غیرملکی باشندے یا اجتماع دیکھیں تو ان غیرملکی باشندوں کو ان کی اصلیت بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان فسادیوں کے خلاف عوامی اجتماع کریں,
کارنر میٹنگ, ریلیاں کچھ بھی کریں ان کا چہرہ بےنقاب کر کے وہاں کی عوام کو ان کی اصلیت دکھائیں تاکہ بیرون ممالک میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف پھیلاے جانے والے منفی پراپوگنڈے کو روکا جاسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرون ممالک تم سب پاکستانی کہلاتے ہو ناکہ پنجابی پختون سندھی بلوچی وغیرہ,
پاکستان کے بدنام ہونے سے تم ہی بدنام ہوتے ہو,

یاد رکھو یہ وطن تمہارا بھی اتنا ہی ہے جتنا دوسرے پاکستانیوں کا ہے اس وطن کیلیے ہمارے اور تمہارے بڑوں نے بہت قربانیاں دیں تھیں اپنے خون سے یہ وطن بنایا تھا انہوں نے, یہاں پر بسنے والے تمہارے اپنے ہی ہیں۔۔۔۔۔۔

یہ وطن ہی تمہاری شناخت ہے,
یہ وطن ہے تو تم ہو,
یہ وطن نہی تو تم نہی,

پاکستان زندہ باد

تحریر: محمد توقیر خان ترجمان 


Sharing Services
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here