آرٹیکل 6 کہتا ہے کہ ” آئین توڑنے اور اس میں معاونت کرنے والے سزاوار ہیں

0
499

آرٹیکل 6 کہتا ہے کہ ” آئین توڑنے اور اس میں معاونت کرنے والے سزاوار ہیں ” ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

اب کس قانون کے تحت آئین ہی کے اس حصے میں سے اپنے مطلب کا حصہ نکالنا جائز ہوگا ؟؟

آئین میں صاف لکھا ہے توڑنے اور معاونت کرنے والے ۔۔۔۔ آپ اس میں سے کیسے صرف اپنی مرضی کا حصہ اٹھا سکتے ہیں کہ توڑنے والے کو پکڑیں اور معاونت کرنے والے چھوڑ دیں ؟؟؟؟

دوسری بات آئین 12 اکتوبر کو توڑا گیا لیکن آپ صرف 3 نومبر والے اقدام کے خلاف کاروائی کریں کیوں ؟؟12 اکتوبر کو آئین توڑنا کیسے جائز تھا اور اس کو کس جواز کی بنا پر نظر انداز کیا جا سکتا ہے ؟؟ اور 3 نومبر کو کیوں ناجائز ہوگیا ؟؟؟

لگتا ہے کہ کوئی نیا عدالتی نظریہ پروان چڑھ رہا ہے جس کا نام ۔۔۔۔۔۔ “نظریہ انتقام “اور یا “نظریہ خوف” ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اگر اس آرٹیکل پر پوری طرح عمل کیا گیا تو بہت سے لوگ رگڑے میں آئیں گے بمع انصاف کے ورلڈ چیمپئن اور ” نظریہ لالچ” کے تحت دو مرتبہ پی سی او حلف یافتہ عزت ماآب افتخار چودھری صاحب کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here