آج کا دن کوئی عام دن نہیں ہے آج کا دن عاشقانِ رسول ﷺ اور ختمِ نبوت کے محافظوں اور مجاہدوں کے لئے بہت بڑا دن ہے

0
516

تاجدارِ ختمِ نبوت زندہ آباد

۔7 ستمبر یومِ ختمِ نبوت ﷺ

آج کا دن کوئی عام دن نہیں ہے آج کا دن عاشقانِ رسول ﷺ اور ختمِ نبوت کے محافظوں اور مجاہدوں کے لئے بہت بڑا دن ہے 

اس کا تاریخی جائزہ اور اس دن کی مزید اہمیت پر روشنی ڈالنے سے قبل یہ کہوں گا کہ میرا رب اپنی حکمت و دانائی سے تاریخی واقعات کو ہمارے لئے تازہ کرتا رہتا ہے تاکہ ہم کبھی اس مبارک دن کی اہمیت کو نظر انداز نا کریں آج یومِ ختمِ نبوت پر ہی عاطف میاں قادیانی کو اپنے عہدے سے دفاع کرنا کوئی عام بات نہیں اس میں قدرت کی حکمت کو سمجھیں آج وہی تاریخ تازہ ہوئی ہے جس میں ایک فیصلہ ہوا تھا

۔ 7 ستمبر 1974؁ء

قومی اسمبلی نے تاریخ ساز آئینی ترمیم پاس کرکے قادیانیوں کو کافر قرار دیا تھا، 1974ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی آئینی ترمیم کی حمایت کی۔ اسمبلی میں قادیانیوں کو اپنے دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا مگر وہ اپنے آپ کو مسلمان ثابت نہ کرسکے۔ جس پر قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی گئی جو شام پانچ بج کر باون منٹ پر پاس کرلی گئی اور مسئلہ قادیانیت کو ہمیشہ کے لیے حل کرلیا گیا۔ قرارداد پاس ہونے کے بعد وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا قومی اسمبلی کے فیصلے نے قادیانی مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے طے کردیا۔۔

اس میں بہت سے علماء کی قربانیاں اور ایک تحویل محنت شامل تھی کئی دہائیاں گزر گئیں اور کئی قادیانی نواز حکومتیں آنے کے باوجود بھی قادیانی اس قانون میں تبدیل نا کر سکے مگر ہر دور میں ان کی کوششیں اور گٹھیا حرکتیں جاری رہیں۔

آج قدرت نے ان کے ناپاک ارادے اک بار پھر ناکام کر دئیے اور ان شاء اللہ یہ یہودیوں کی پیداور ہمیشہ ناکام ہی رہے گی۔۔

تاجدارِ ختم نبوت ﷺ زندہ آباد

تحریر: محمدشاہدعنائیت

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here