آج سارے ہی بڑھ بڑھ کر بول رہے ہیں کہ 12 اکتوبر کو بڑا ظلم ہوا تھا

0
407

آج سارے ہی بڑھ بڑھ کر بول رہے ہیں کہ 12 اکتوبر کو بڑا ظلم ہوا تھا جمہوریت نامی مقدس ترین چیز کی بے حرمتی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔

لیکن نوازشریف اور اسکے افتخار چودھری جیسے ہمنوا اس بات کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ 12 اکتوبر کو پاکستان کے حاضر سروس چیف آف آرمی سٹاف کا جہاز کیوں اترنے نہیں دیا جا رہا تھا ؟؟

کیا یہ سوال اتنا ہی مشکل ہے ؟؟

دوسری بات افتخار چودھری قوم پر احسان کرتے ہوئے فرما رہے ہیں کہ ہماری بدولت آج قوم جمہوریت کے مزے لوٹ رہی ہے ۔۔۔۔ اور 12 اکتوبر جیسا ظلم پھر نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔

لیکن وہ بھی اس سادہ سے سوال کا جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ اگر 12 اکتوبر کو کوئی ظلم ہوا تھا تو اسکا پتہ اس کو 8 سال بعد کیوں چلا ۔ اور اس دوران وہ خود نہ صرف پی سی او کے تحت دو بار حلف اٹھا چکا تھا بلکہ اس ظالمانہ حکومت کے کئی اقدامات کی توثیق بھی کر چکا تھا ؟؟؟

کیا یہ سوال بھی بہت مشکل ہے ؟

شائد آپ جواب دے سکیں ؟

تحریر شاہد خان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here