آج ان کو ان کی دوکان میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا

0
229

جناب چرن جیت سنگھ جی پشاور کے رہائشی تھے۔ آج ان کو ان کی دوکان میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ سکھ برادری کے نمایاں رہنماوں میں سے ایک تھے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں پچھلے کئی سالوں سے غریب مسلمان بہن بھائیوں کے لئے بے لوث افطار دسترخوان کا انتظام کیا کرتے تھے،
ایک پر امن پاکستان کے خواہاں اور اسکے لئے مسلسل کوشاں رہنے والے سردار چرن جیت سنگھ کے بے جرم و خطا مظلومانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں
ہم آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آپ کی پھیلائی گئی محبت کبھی نہ کم ہو پائی گی۔
آپ کے مسلمان بھائی آپ کے خون نہ حق پہ غم زدہ ہیں۔ اللہ آپ کے پسماندگان کو صبر دے، آمین۔
منجانب،
پاکستانی عوام

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here