آئی ایس آئی کے زیر نگرانی چلنے والے تمام آپریشنز کی خبریں اب روزانہ کی بنیاد پر انڈیا اور امریکہ کو ملا کرینگی

0
1741

آئی ایس آئی کی مشکیں کسنے کی تیاری!

دو دن پہلے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو وزرات دفاع کی جانب سے ایک سمری موصول ہوئی جس میں آئی ایس آئی کی اعلی قیادت میں فوری طور پر سویلینز کی تعداد بڑھانے کی سفارش کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے سمری منظور کرتے ہوئے ۔۔۔ 
فوراً آئی ایس آئی میں 4 مزید سولین ڈائرکٹر جنرلز شامل کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس سے پہلے آئی ایس آئی میں ایک سولین ڈائرکٹر جنرل ہوتا تھا جو گریڈ اکیس کا آفیسر ہوتا ہے۔
جبکہ سولین ڈپٹی ڈائرکٹر جنرلز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 15 کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حکم نامے پر نواز شریف کے دست راست اور خاقان عباسی کے “سیکٹری” فواد حسن فواد کے دستخط تھے۔۔۔ 

پاکستان میں کوئی درجن کے قریب اینٹلی جنس ایجنسیاں ہیں۔ جن میں صرف دو ایجنسیاں پاک فوج کی براہ راست نگرانی میں کام کرتی ہیں۔ ایم آئی اور آئی ایس آئی۔

یہ پاک فوج ہی ہے جس کی بدولت ہماری یہی دو ایجنسیاں نہایت موثر انداز میں اپنا کام کر رہی ہیں اور پوری دنیا میں مانی جاتی ہیں۔ باقی ساری سول ایجنسیان ہیں اور خیر سے ایک دھیلے کا کام نہیں کرتیں۔

مریم نواز نے کل کچھ ” ان دیکھے” لوگوں کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ اسکا اشارہ آئی ایس آئی کی طرف ہی تھا۔

کیا اتنی بڑی تعداد میں یک دم آئی ایس آئی میں سولینز گھسیڑنے کا مطالبہ پاک فوج کی طرف سے آیا تھا؟ 
دنیا میں اپنی بہترین کاکردگی کے لیے مشہور ہمارے اس قابل فخر ادارے میں اتنی بڑی تبدیلی یک دم کیوں کی جا رہی ہے؟

حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ پاک فوج کے زیر نگرانی آئی ایس آئی اور ایم آئی کی کاکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر سولین اینٹلی جنس ایجنسیوں میں بھی فوجی آفیسرز کو ان کرتے۔

میرا اندازہ ہے کہ آئی ایس آئی کی مشکیں کسنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ نہ صرف اس پر کنٹرول حاصل کر کے اس کو نیب، آئی بی اور ایف آئی اے کی طرح غیر موثر کر دیا جائیگا۔ بلکہ اپنے ذاتی خود غرضانہ مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جائیگا۔
اس فیصلے پر عمل درآمد ہونے کے بعد امکان پیدا ہوگیا ہے آئی ایس آئی کے زیر نگرانی چلنے والے تمام آپریشنز کی خبریں اب روزانہ کی بنیاد پر انڈیا اور امریکہ کو ملا کرینگی۔

ان “جمہوریوں” کی جنگ پاکستان کے خلاف ہے۔ یہ ہر صورت پاکستان کو شکست دینا چاہتے ہیں اور اس کے لیے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ” آئین پاکستان” انکا محافظ و مددگار ہے!

تحریر شاہدخان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here